آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابرازیل کے آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
منگل 24 نومبر 2015 12:14
ریو ڈی جنیریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) سپہ سالار پاک افواج جنرل راحیل شریف نے برازیل کے آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، جنرل راحیل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،19توپوں کی سلامی دے کر پرتپاک استقبال کیا گیا، آرمی چیف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔میڈیا رپورٹس مطابق برازیلین آرمی ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
بعدازاں پاکستانی سپہ سالار سے برازیلین چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل جوز کارلوز نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں اعلیٰ فوجی حکام کی ملاقات میں پاک برازیل دفاعی تعلقات‘ فوجی جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
برازیل کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
دریں اثناء پاکستان اور برازیل کے مابین دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی تربیت اور تجربات کے تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم برازیل کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزارت دفاع میں برازیل کے ڈیفنس منسٹر ایلڈو ریبلو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برازیل کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے اور بہت جلد دہشت گردی کے ناسور سے نجات حاصل کرلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.