کراچی ،رینجرز کا سرچ آپریشن،کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت51ملزمان گرفتار

منگل 24 نومبر 2015 12:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 51ملزمان کو حراست میں لے لیا ، اہلکاروں نے 100سے زائد گھروں کی تلاشی لی ، گرفتار شدگان میں کالعدم تنظیم کے کارندوں اور منشیات فروشوں سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں،20 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،گرفتار شدگان خود کارہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں ناتھا خان اور پیر آباد سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 44 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔کراچی میں رینجرز کی جانب سے قیام امن کے لیے امن کے غارت گروں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ، رینجرز نے کالعدم تنظیم کے کارندوں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ناتھا خان کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا، رینجرز کی نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے اور 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی ، تلاشی کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں منشیات فروش اور کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں ، افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ رینجرز نے منگھو پیرآباد کے علاقے کنواری کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 22 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا جبکہ ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران تین ہٹی کے قریب سے بھی دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا،ملزمان متعددوارداتوں میں ملوث ہیں ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔شریف آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے اسلحہ اور 270 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔فریئر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کورنگی سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ذرائع بتایا کہ گرفتار شدگان میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں جو متعدد وارداتوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :