لاہور : کولڈ سٹوریج سے گیس کا اخراج ، 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : بادامی باغ میں کولڈ سٹوریج سے امونیا گیس کے اخراج پر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے .

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کولڈ اسٹوریج کے مالک اور بیٹے سمیت ان کے دو پارٹنرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے . واضح رہے کہ گذشتہ رات بادامی باغ میں کولڈ سٹوریج سے امونیا گیس کی لیکیج ہوئی جس کے نتیجے میں قریباً 212 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا. متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے.

متعلقہ عنوان :