اسلام آباد : پی ٹی‌آئی کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 11:44

اسلام آباد : پی ٹی‌آئی کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اسپیکر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے الزامات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی قواعد کے مطابق چلاؤں گا ، قواعد سے ہٹ کر کوئی اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ میں ایوان کو غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر یقین رکھتا ہوں.

انہوں نے مفاہمت کی سیاست کو پسٍ پُشت ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے اب مجھ سے کسی رعایت کی اُمید نہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ جتنا مجھ پر حملہ کریں گے اتنا ہی میں قواعد کے مطابق چلوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوگ باہر میڈیا سے باتیں کرتے ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے نہ ہی کمیٹیوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں. واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ اسپیکر کا رویہ اسمبلی میں جانبدارانہ ہے، اسپیکر ہمارے بل ایجنڈے میں شامل نہیں ہونے دیتے جس کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے.