حافظ آباد میں ٹرک نہر میں گرنے سے 2 افراد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

منگل 24 نومبر 2015 11:37

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) حافظ آباد کی تحصیل سکھیکی میں لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر ڈوب گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے لاہور جانے والا تیز رفتار ٹرک رات گئے سکھیکی کے قریب نہر جھنگ برانچ میں جا گرا جس سے ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر ڈوب گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ٹرک ڈرائیور کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے ، ریسکیو اہلکار کی طرف سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔