رائے ونڈ سٹی پولیس کاانوکھا کارنامہ،موبائل چوری کے شبے میں 12سالہ بچے کو جیل میں بندکردیا

منگل 24 نومبر 2015 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) لاہور میں رائے ونڈ سٹی پولیس نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے 12سالہ بچے کو موبائل چوری کے شبہے میں حوالات میں بند کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سٹی پولیس نے بارہ سالہ وقاص کو موبائل فون چوری کے شبہے میں گزشتہ دو دن سے حراست میں لے رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق وقاص گھر سے سامان لینے کیلئے نکلا تو پولیس نے اسے راستے میں دھر لیا۔ وقاص کیخلاف تاحال کسی نے کوئی درخواست نہیں دی۔بارہ سالہ وقاص سلاخوں کے پیچھے دہائی دیتا رہا کہ اس نے موبائل فون چوری نہیں کیا اور اس پر لگائے جانیوالے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔تاہم اس کی ایک نہیں سنی گئی۔