لاہور،علامہ اقبال ائیرپورٹ پرجدیدفوگ لائٹس سسٹم نصب،دھند میں بھی طیارے اتر سکیں گے

منگل 24 نومبر 2015 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء ) لاہور ائیر پورٹ پر اب دھند میں بھی طیارے اتر سکیں گے، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر جدید فوگ لائٹس لگا دی گئیں، جبکہ جدید آئی ایل ایس تھری سسٹم بھی نصب کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرجدید فوگ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ائیرپورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر ہونے کے باوجود پائلٹ طیارے باآسانی اتار سکیں گے۔ موسم سرما میں دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ سے جانے والی پروازوں کو ملتوی اور آنے والے پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑنا پڑتا تھا لیکن فوگ لائٹس کی تنصیب سے اب فلائٹس آپریشن دھند میں بھی جاری رہے گا۔جدید فوگ لائٹس کو ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی نصب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :