لاہور،بیدیاں روڈ پر حساس ادارے کاچھاپا ،تحریک طالبان کے2کارکن گرفتار،دھماکہ خیز مواد برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2015 11:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر۔2015ء ) لاہور میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے بیدیاں روڈ پر بھٹہ چوک کے قریب چھاپامارکر کالعدم تنظیم کے دوکارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ پر بھٹہ چوک کے قریب حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں یوسف اور انظر گل شامل ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد،پرائماکارڈاورڈیٹونیٹرزبرآمدکر لیئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ملزمان کونامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے ،اس دوران سکیورٹی اداروں نے متعدد گرفتاریاں کرتے ہوئے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :