کسان پیکج پر عمل نہ کرنے کے خلاف نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2015 10:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر۔2015ء)بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کسان پیکج کے تحت ہر کسان کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ کسان پیکج کی رجسٹریشن کے نام پر پٹواریوں نےکسانوں سے ایک ہزار روپے بٹور لئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لئے کسان پیکج پر عمل درآمد کا نعرہ لگایا گیا۔ حکومت کی جانب سےپیکج پر عمل نہ ہونے سے کسان مشکلات کا شکار ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کسان پیکج پر عمل درآمد کے احکامات صادر کئے جائیں۔