لاہور ہائیکورٹ نے ناول نگار عمیرہ احمد کے ناول کو چرا کر ڈرامہ بنانے والے پروڈیوسر کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2015 10:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نجی پروڈکشن ہاوس کے پروڈیوسر نے ناول نگارعمیرہ احمد کے ناول کو چرایا اور بغیر اجازت "تھوڑا آسمان" نامی ڈرامہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناول کےجملہ حقوق محفوظ ہیں ۔کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے پروڈیوسر کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :