مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد آصف زرداری اور بلاول نے بزرگ رہنماؤں سے روابط بڑھا دیئے

اتوار 22 نومبر 2015 14:10

مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد آصف زرداری اور بلاول نے بزرگ رہنماؤں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ رہنماؤں سے روابط بڑھا دیئے ہیں ۔ آصف علی زرداری بزرگ رہنماؤں سے جبکہ بلاول بھٹو نوجوان قیادت کی تلاش کا کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے قریبی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد سینئر رہنماؤں سید یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، بیرسٹر اعتزاز احسن ، منظور احمد وٹو ، قائم علی شاہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور پارٹی قیادت نے ان کے ساتھ پارٹی معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے زرداری ان بزرگ رہنماؤں سے روابط کو فروغ دیں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو پیپلزپارٹی کے پرچم تلے جمع کریں گے اس دوران بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور سندھ کے دورے کے ساتھ ساتھ کے پی کے اور بلوچستان کا بھی دورہ کریں گے ۔