Live Updates

کپتان اور کھلاڑیوں کا خود پر حد سے زیادہ پریشر لینا شکست کا باعث بنتا ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 23:24

کپتان اور کھلاڑیوں کا خود پر حد سے زیادہ پریشر لینا شکست کا باعث بنتا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کپتان اور کھلاڑیوں کا خود پر حد سے زیادہ پریشر لینا شکست کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے والے لیجنڈری کپتان عمران خان کا کہنا ہے کپتان اور کھلاڑیوں کا خود پر حد سے زیادہ پریشر لینا انگلیند سے شکست کا باعث بنا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک کپتان اور کھلاڑی خود کو پریشر سے نکالنا نہیں سیکھیں گے تب تک فتح حاصل کرنا مشکل رہے گا۔ خود کو پریشر سے نکالنے کیلئے کپتان اور کھلاڑیوں کیلئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ کبھِ بھی ہارنے کے ڈر سے نہ کھیلیں۔ جب سب بے خوف ہوکر کھیلیں گے تب ہی ٹیم فتح کی راہ پر گامزن ہو پائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :