راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے بیرون ملک فرار ہونے کے امکانات، سکیورٹی سخت کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 نومبر 2015 16:10

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے بیرون ملک فرار ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 نومبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کے بیرون ملک فرار ہونے کے امکانات ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان تمام خدشات کے پیشٍ نظر ماڈل ایان علی اور ان کے قریبی ساتھیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں محکمہ امیگریشن نے ماڈل ایان علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ہے . ذرائع کے مطابق پاکستان کے تمام ائیر پورٹس کے عملے اور امیگریشن حکام کو اس حوالے سے الرٹ بھی کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں فردٍ جُرم عائد کی جا چکی ہے . تاہم اب ان کے بیرونٍ ملک فرار ہونے کے امکانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

متعلقہ عنوان :