مخدوم امین فہیم کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے ،آصف زرداری

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 21 نومبر 2015 16:06

مخدوم امین فہیم کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے ،آصف زرداری

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے امین فہیم کا انتقال بے نظیر شہید کے بعد بڑا نقصان ہے،مرحوم نے ملکی سیاست کیلئے لازوال قربانیاں دیں ، خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے امین فہیم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے مرحوم نے پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

ان کا انتقال صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ ملکی سیاست کا بھی بڑا نقصان ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے امین فہیم مرحوم کا خلا پر نہیں کیا جاسکتا۔ مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ملک بھر کے سیاسی رہنماوٴں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے سینئر رہنما تاجر حیدر نے بھی انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

پارٹی رہنما جہانگیر بدر نے انہیں پارٹی کا اثاثہ قرار دیا۔ شرجیل میمن نے انہیں اپنا سیاسی قائد قرار دیا۔ آغا سراج ، سابق وفاقی وزیر قیوم جتوئی ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما انور سیف اللہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مرحوم کے انتقال پر انہیں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔