آرمی چیف کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کا تسلسل ہے ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 21 نومبر 2015 13:34

آرمی چیف کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کا تسلسل ہے ‘ وزیر دفاع خواجہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ امریکہ کا تسلسل ہے ‘ افغانستان میں امن کے امور ان کے دورے کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں ‘ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ امریکہ کی فوجی قیادت کے ساتھ دونو ں ممالک کی افواج کے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے امور ان کے دورے کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیگا ۔