راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برازیل روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 نومبر 2015 11:06

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر برازیل روانہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 نومبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا امریکہ کا 5 روزہ دورہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے . آرمی چیف نے دورے کے آخری روز واشنگٹن میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ڈائیریکٹر کیتھ الیگزینڈر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے کہا پاکستان ہر قسم کے خدشات اور خطرات سےنمٹنے کیلئے پُرعزم ہے۔ آرمی چیف امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے بھی گئے جہاں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔امریکہ کا دورہ مکمل کرنے بعد آرمی چیف جنرل راضیل شریف تین روزہ دورے پر برازیل جائیں گے.