پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی سیکورٹی ادارو ں کے آپریشن میں ماری جانے والی خاتون کا خود کش بمبار نہ ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 01:19

پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی سیکورٹی ادارو ں کے آپریشن میں ماری جانے ..
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی سیکورٹی ادارو کے آپریشن میں ماری جانے والی خاتون کا خود کش بمبار نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی اداروں کی جانب سے خصوصی آپریشن کیا گیا تھا جس میں دہشت گرد حملوں کی پلاننگ کرنے والوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کے دوران پیرس حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد کی کزن کی جانب سے خود کو دھماکے سے اڑا دینے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تاہم اب سیکورٹی اداروں کے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون نے خود کو دھماکے سے نہیں اڑایا تھا۔ بلکہ خود کو دھماکے سے اڑا دینے والا ایک مرد تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کبھی بھی مذہبی نہیں تھیں۔ بلکہ وہ اکثر شراب نوشی کرتی تھی اور پارٹیز کرنے کی بھی کافی شوقین تھی۔