Live Updates

تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہا: ذوالفقار مرزا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 00:11

تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہا: ذوالفقار مرزا
بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بدین میں پیپلز پارٹی کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد ذوالفقار مرزا کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ رات ذوالفقار مرزا کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

کچھ تجزیہ نگاروں کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ذوالفقار مرزا تحریک انصاف مین شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ تاہم ذوالفقار مرزا نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی عزت کرتے ہیں تاہم تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔ البتہ آصف زرداری کیخلاف ان کا تحریک انصاف سے اتحاد ضرور ہوسکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات