Live Updates

لاوارث بچوں کے لیے کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 نومبر 2015 12:20

لاوارث بچوں کے لیے کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اپنی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کو خراجٍ تحسین پیش کر دیا . عمران خان کا کہنا تھا کہ لاوارث بچوں کے لیے کام کرنے پر ریحام خان کو خراجٍ تحسین پیش کرتا ہوں ، اسٹریٹ چلڈرن کی بات سب سے پہلے ریحام نے کی . ریحام نے کہا تھا کہ اسٹریٹ چلڈرن کے لیے ایک سینٹر بننا چاہئیے .

اسٹریٹ چلڈرن کو ہم نہیں پوچھیں گے تو اور کون پوچھے گا.

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہا اسٹریٹ چلڈرن کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،. اسٹریٹ چلڈرن کو نشے کا عادی بنا دیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ مغرب میں جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جاتا ہے ، ہم ابھی تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کر سکے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بننا چاہئیے. پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پشاور میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی ایک تقریب میں شریک ہیں . تقریب میں آتے ہی عمران خان نے زمین پر بیٹھے بچوں کو کُرسیوں پر بٹھانے کی ہدایت کی ، جس پر ڈی سی پشاور نے بھی اپنی کُرسی بچوں کے لیے خالی کر دی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات