حکومت کا مولانا عبدالعزیز کی داماد کی رہائی ‘ سیکیورٹی واپس دینے اور لال مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت کی شرائط ماننے سے انکار‘وفاقی دارالحکومت میں صورتحال خراب ہونے کا خدشہ‘پولیس کے مسلح دستوں نے شہر کا گشت شروع کردیا

نقص امن کے پیش نظر لال مسجد اور اطراف 3000پولیس اہلکار کی تعیناتی کا فیصلہ ‘فوج کو سٹینڈ بائی رہنے کی ہدایت

جمعہ 20 نومبر 2015 11:43

حکومت کا مولانا عبدالعزیز کی داماد کی رہائی ‘ سیکیورٹی واپس دینے اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے مولاناعبدالعزیز کی تینوں شرطیں ماننے سے انکار کردیا ،جس کے بعد اسلام آباد میں امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے‘ مولانا عبدالعزیز نے اپنے داماد کی رہائی ‘ سیکیورٹی واپس دینے اور لال مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت کی شرائط رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے مولانا عبدالعزیز کی تینوں شرطیں ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ نقص امن کے پیش نظر لال مسجد اور اس کے اطراف تین ہزار پولیس اہلکار کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رینجرز اور ایف سی کی نفری بھی تعینات کرنیکا فیصلہ جبکہ پولیس کے مسلح دستوں نے شہر کا گشت شروع کردیا ہے۔دوسری طرف انتظامیہ کے مولانا عبدالعزیز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری بھی عمل لائی جاسکتی ہے۔صورتحال کشیدہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر فوج کو بھی سٹینڈ بائی رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :