راولپنڈی : فاٹا اور دیگر علاقوں میں‌آپریشن کامیابی سے جاری ہے، جوہری توانائی پر پاکستان کا موقف واضح ہے، پاک امریکہ تعلقات میں‌ کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں‌ہو سکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیابریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 نومبر 2015 10:39

راولپنڈی : فاٹا اور دیگر علاقوں میں‌آپریشن کامیابی سے جاری ہے، جوہری ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 نومبر 2015 ء) : میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فاٹا اور دیگر علاقوں میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا، خیبر ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ داعش دنیا بھر کے لیے خطرہ ہے ، سب کو مل کر داعش سے نمٹنا ہو گا، پاکستان میں داعش کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی پر پاکستان کا موقف واضح ہے ، جوہری توانائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، واصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان پر پاکستان تنہا کامیابی حاصل نہیں کر سکتا ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک امریکہ تعلقات میں کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہو سکتا، انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاک فوج کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد شکست ہو گی .