پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مسلم لیگ ن کو پنجاب جبکہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں برتری حاصل

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 23:19

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن کو پنجاب جبکہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب جبکہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں برتری حاصل ہے۔

پنجاب میں مسلم لیگ ن نے چئیرمین کی 133 نشستوں پر، آزاد امیدواروں نے 104 نشستوں پر جبکہ تحریک انصاف نے 41 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی چئیرمین کی 74 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جبکہ ایم کیو ایم نے 42 جبکہ تحریک انصاف نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔