کراچی : لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ڈوریں غیر متعلقہ حلقوں کی جانب سے ہلائی جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی کے خلاف کی گئی سازش کا مقصد پیپلز پارٹی کو عوامی سپورٹ سے محروم کرنا ہے ، آصف علی زرداری کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 13:10

کراچی : لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ڈوریں غیر متعلقہ حلقوں کی جانب سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : سندھ کے اکاسی یونین کونسلز میں انتخابات ملتوی کر نے پر سابق صر آصف علی زرداری کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے .

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اکاسی یونین کونسل میں انتخابات ملتوی کرنا پی پی کو اس کے حق سے محروم کرنا لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ بدین میں بائیس پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی پیپلز پارٹی کے خلاف ایک سازش ہے جس کا مقصد پاکستان پیپلز پارٹی کو عوامی سپورٹ سے محروم کرنا ہے ، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آزاد ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانے کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کیں لیکن اب یوں معلوم ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی دوڑیں غیر متعلقہ حلقوں کی جانب سے ہلائی جا رہی ہیں .