طلاق یافتہ عورت کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے لیکن وہ مجرم نہیں‌ہوتی ، ریحام خان کا برطانوی ادارے کو انٹر ویو میں‌اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 12:50

طلاق یافتہ عورت کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے لیکن وہ مجرم نہیں‌ہوتی ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طلاق یافتہ عورت کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے لیکن وہ مجرم نہیں ہوتی. ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے شادی کے بعد اور دس ماہ کے دوران ان پر اور ان کے بچوں پر الزامات عائد ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ان پرلوگوں نے کسی تحقیق کے بغیر الزامات لگائے۔

(جاری ہے)

زہر سے لے کر جاسوس ہونے تک کسی نے الزامات لگانے سے پہلے تحقیقات نہیں کیں.

ریحام خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے بھی مجھ پر حملے کئے لیکن ہم سب خاموشی سے یہ کچھ ہوتا دیکھتے رہے جس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت میں ایسی پوزیشن میں تھیں کہ لفاظی جنگ کا حصہ بننا میرے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا تھا. واضح رہے کہ اس سے قبل گارڈین میں شائع اپنے ایک کالم میں ریحام خان اپنی اور عمران خان کی طلاق کا ذمہ دار خود اور عمران خان ہی کو قرار دے چکی ہیں .