سلیمان آئی لینڈز میں 8-6 شدت کا زلزلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 01:11

سلیمان آئی لینڈز میں 8-6 شدت کا زلزلہ
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) سلیمان آئی لینڈز میں 8-6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلیمان آئی لینڈز اور اس کے آس پا س کے سمندری علاقے میں 8-6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے امریکی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کے ان جھٹکوں کے باعث سونامی آنے کے امکان کو رد کردیا گیا ہے۔ ان جزیروں پر ایک اندازے کے مطابق 6 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں۔

متعلقہ عنوان :