پیرس حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ مارا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 نومبر 2015 13:43

پیرس حملوں کا  مبینہ ماسٹر مائنڈ مارا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 نومبر 2015 ء) : پیرس کے شمالی علاقہ میں پولیس کا مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن آج صبح سے ہی جاری ہے . رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سُنی گئی . پولیس آپریشن کے دوران ایک خاتون نے خود کو خود کش بیلٹ سے بھی اُڑایا.

(جاری ہے)

سینٹ ڈینس کے علاقہ میں ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کی تعداد 3 ہے جن میں ایک خاتون اور ایک مشتبہ افراد شامل ہیں جبکہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کی تعداد دو ہے.

تازہ ترین اطلاعات میں غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن میں پیرس حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہلاک ہو گیا ہے . غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ ماسٹر مائنڈ عبد الحمید کو ہلاک کر دیا گیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی مصدقہ بیان سامنے نہیں آ سکا. واضح رہے کہ مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن میں متعدد فرانسیسی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے.

متعلقہ عنوان :