اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 نومبر 2015 13:11

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 نومبر 2015 ء) : مسلم لیگ نے کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 107گجرات سے ن لیگ کے منتخب رکن قومی اسمبلی عابد رضاکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مخالف امیدوار چودھری الیاس نے عابد رضا کی اہلیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،عابد رضا پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 6افرادکے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ لیکن فریقین سے صلح ہونے پر عابد رضا مقدمے سے بری ہوگئے تھے جبکہ سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کو نظر انداز کیے جانے پر ازخود نوٹس لے لیا تھا۔