لاہور ائیر پورٹ پر 7 سو کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 نومبر 2015 10:36

لاہور ائیر پورٹ پر 7 سو کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 نومبر 2015ء) : لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نےدبئی سے آنے والے ایک مسافر سے 7 سو کلو گرام سونا برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق ملزم محمدرضوان ایک غیر ملکی ائیرلائن سے جب لاہور پہنچا تو کسٹم حکام نے اس کی تلاشی لی اور اس کے جسم سے بندھے ہوئے تقریباً 7کلو وزنی سونے کے بسکٹ بر آمد کر لیے . کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے گئے سونے کے بسکٹس کی مالیت کروڑوں روپے ہے.ملزم محمد رضوان لاہور کا رہائشی ہے ، کسٹم حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :