ہینوور ، جرمنی اور ہالیند کے دوستانہ فٹبال میچ سے قبل سٹیڈیم ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 23:55

ہینوور ، جرمنی اور ہالیند کے دوستانہ فٹبال میچ سے قبل سٹیڈیم ہنگامی ..

ہینوور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) جرمن شہر ہینوور میں جرمنی اور ہالیند کے دوستانہ فٹ بال میچ سے قبل اسٹیڈیم ہنگامی طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ہینوور میں ہالینڈ اور جرمنی کے مابین ہونے والے دوستانہ فٹ بال میچ سے قبل سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہنگامی کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے میچ کی شروعات سے قبل ہی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کروا دیا ہے۔ اس میچ کو دیکھنے کیلئے جرمن چانسلر کو اپنی کابینہ کے ہمراہ کچھ دیر میں پہنچنا تھا۔ اسٹیڈیم کو سیکورٹی خدشات کے باعث خالی کروایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو پیرس میں فٹبال میچ کے دوران دہشت گرد حملوں کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی فٹبال میچ کھیلا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :