پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ایک روزہ میچ، انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 23:16

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ایک روزہ میچ، انگلینڈ نے پاکستان کو ..
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 208 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف ٹیلر کے شاندار 67 رنز کی بدولت 41 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے ظفر گوہر 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ ایک موقع پر میچ پاکستان کی گرفت میں آگیا تھا جب انگلینڈ کے 4 بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ تاہم فیلڈرز کی ناقص کاگردگی نے ایک مرتبہ پھر میچ پاکستان کی گرفت سے نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :