کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں’ 15افراد جاں بحق، 100سے زائد زخمی،ٹرین حادثے پر وزیر اعظم نواز شریف کا افسوس کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 14:09

کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس  کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اُتر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : جعفر ایکسپریس حادثے پر وزیر اعظم نواز شریف نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے . وزیر اعظم نواز شریف نے حکم دیا ہے جعفر ایکسپریس حادثے کی وجوہات معلوم کی جائیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد دینے کی بھی ہدایات کی ہیں.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں تیز رفتاری کے باعث پٹڑی سے اُتر گئیں.

جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 جبکہ زخمی افراد کی تعداد 100 ہو گئی ہے. حادثے کی جگہ پر کوئیک رسپانس فورس نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو نکالنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے. دوسری جانب حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے.