حکومت نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کر دیا

انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز میں سیکیورٹی اداروں نے 75 ہزار سے زیادہ ملزمان کوگرفتار جبکہ 214 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی

پیر 16 نومبر 2015 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کر دیا ، انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز میں سیکیورٹی اداروں نے 75 ہزار سے زیادہ ملزمان کوگرفتار جبکہ 214 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق چاروں صوبوں میں 65ہزار سے زیادہ سرچ آپریشنز میں سے 5 ہزار 962 انٹیلی جنس بنیادوں پر کئے گئے۔

(جاری ہے)

73 ہزار سے زائد گرفتار افراد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔ ملک بھرمیں 9 لاکھ 29 ہزار 405 مشکوک افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔ چاروں صوبائی ایپکس کمیٹیوں کیاب تک 32 اجلاس منعقد ہوئے ،9 فوجی عدالتوں کو 73 مقدمات بھجوائے گئے۔ سول عدالتوں میں ، فرقہ وارانہ دہشتگردی کے 62 کیسز میں سے 5 خیبر پختونخوا، 53 بلوچستان اور چار کیس اسلام آباد میں زیرالتوا ہیں۔ بلوچستان میں مفاہمتی عمل اور ترقیاتی پروگرام ساتھ ساتھ جاری ہے۔ سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد 214 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔