پاک افغان سرحد پرافغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7پاکستانی طالبان ہلاک

پیر 16 نومبر 2015 13:39

پاک افغان سرحد پرافغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7پاکستانی طالبان ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء ) افغانستان کے صوبہ نورستان میں پاک افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 7پاکستانی طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ ضلع کامدش میں ہوئی جہاں عسکریت پسند سرحد پار سے داخل ہوئے تھے ۔ایک سینئر بارڈر پولیس افسر نے بتایا ہے کہ جھڑپ کے نتیجے میں 7 پاکستانی طالبان جنگجو مارے گئے ا س دوران شہریوں اور افغان فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔عسکریت پسند ضلع کامدش میں منظم دہشگرد حملے اور افغان فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :