Live Updates

میانوالی : جب حکومت آئی تھی تو ڈیزل پر 16فیصد جی ایس ٹی تھا جبکہ اب 50 فیصد ہے ، حکومت نے کسانوں‌ کے محض ایک طبقے کو نوازا ہے، حکومت کو میٹرو بنا بنا کر کمیشن بنانا آتا ہے ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 12:55

میانوالی : جب حکومت آئی تھی تو ڈیزل پر 16فیصد جی ایس ٹی تھا جبکہ اب 50 فیصد ..

میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان دو روزہ دورے پر میانوالی میں موجود ہیں جہاں آج انہوں نے عیسٰی خیل کے علاقہ کمر مشانی میں خطاب کیا . انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصدآبادی دیہی آبادی پر مشتمل ہے لیکن حکمرانوں نے کسانوں کیلئے آج تک کچھ نہیں کیا ۔

وزیر اعظم کا کسان پیکج بھی ایک مخصوص طبقے کو نوازنے کیلئے تھا۔ جب ن لیگ حکومت میں آئی تو ڈیزل پر 16 فیصد جی ایس ٹی تھا اب 50 فیصد ہے اگر ڈیزل مہنگا ہوگا تو کسانوں کی لاگت بڑھے گی جس سے کسان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی اقتدار میں آتے ہی اپنی دکانداری چمکانے ہیں جب آصف زرداری صدر بنا توپاکستان سٹیل 8 ارب روپے کے منافع میں تھی لیکن نواز شریف اور آصف زرداری نے مل کر سٹیل مل کو 200 ارب کے نقصان میں پہنچادیا جس کی وجہ سے آج وہ بند ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کی جدہ کی سٹیل مل منافع میں چل رہی ہے لیکن پاکستان کے عوام کی سٹیل مل بند پڑی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بس یہ سب امیر ہوں اور عوام غریب ہی رہے حکومت نے میٹرو بنا بنا کر کمیشن بنائی ہے . لیکن عوام کے لیے آج تکن کچھ نہیں کیا ، عمران خان نے جلسے میں موجود افراد سے کہا کہ نئے پاکستان کے لیئے آپ سب کو بلدیاتی انتخابات میں بلے پر مہر لگانا ہو گی، اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے الیکشن ٹربیونل جج جسٹس کاظم ملک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سب لوگ اللہ کے آگے جواب دہ ہیں. ہمیں عدل و انصاف سے کام لینا چاہئیے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات