پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے‘دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام فرانس کے ساتھ ہے

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) پاکستان نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی حکومت اور عوام ‘ سوگوار خاندانو ں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان پیرس میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔ فرانسیسی عوام ‘ حکومت ‘ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام فرانس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :