نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہو چکے ہیں ‘ ملک اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے ‘ جلد از جلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمہ داری ہے ‘ انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتون کا قیام دہشت گردی سے نمٹنے کی کڑی ہے

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء)چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہو چکے ہیں ‘ ملک اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے ‘ جلد از جلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمہ داری ہے ‘ انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتون کا قیام دہشت گردی سے نمٹنے کی کڑی ہے۔ وہ ہفتہ کو سینٹرل جیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ غیر معمولی حالات سے نمنٹنے کیلئے معمول کے اقدامات ناکافی ہیں۔ نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہو چکے ہیں ۔ ملک اندونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہے۔ ملک میں کئی درد ناک واقعات ہوئے معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جلد از جلد انصاف کی فراہمی ججز کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت ججوں کی رہائش کے بہترین انتظامات کر رہی ہے۔

وکلاء ‘ پولیس اور دیگر افراد دہشت گردی میں محفوظ نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک 15 سال سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کا قیام دہشت گردی سے نمٹنے کی کڑی ہے۔ بہتر ماحول میں جج جلد اور سستا انصاف فگراہم کر سکیں گے۔ حکومت سندھ نے اس سلسلے میں فراخدلی سے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ جیل میں ججز کی رہائش سے متعلق حکومت سندھ اقدامات کرے گی ۔ ایسے اقدامات چاروں صوبوں میں ہونے چاہئیں۔ قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔