بہاولنگر،ہارون آباد‘ہائی وے روڈپر ٹریفک حادثہ ایک خاتون جاں بحق دو زخمی

ہفتہ 14 نومبر 2015 12:18

بہاولنگر،ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) ہائی وے روڈپر ٹریفک حادثہ ایک خاتون جاں بحق دو زخمی- تفصیل کے مطا بق ہائی وے روڈ چک نمبر85کے قر یب موٹر سائیکل اور تیز رفتار منی ٹرک میں تصادم جس کے نتیجہ میں ایک خاتون عزیزہ بی بی جانبحق جبکہ ایک عورت سمیت دو افرد زخمی ہو گئے جن کو قر یبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے دوسرے واقع میں ذرائع کے مطا بق بہاولنگر تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ آفیسر کا لونی میں رہائش پذیر ڈی ایس پی خالد محمود کے گھر میں سیف اللہ نامی چور دیوار پھلانگ کر داخل ہوگیا اور چوری کی واردات کرنے میں مصرودف تھاکہ اچانک ڈیس ایس پی اور ان کے اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی بعد ازاں فائر نگ ہوئی جس کے باعث مذکورہ سیف اللہ نامی چور جانبحق ہو گیا پولیس کے مطا بق چور سیف اللہ متعدد چوری کی وارداتوں میں مختلف تھان جات کو مطلوب تھاایک اور واقع میں چشتیاں کے علاقے میں ووٹ نہ دینے کی رنجش پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :