روس نے مصری ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:49

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) روسی ایوی ایشن نے مصری ایئرلائن کی روس کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو کے ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ مصری ایئرلائن کی کوئی پرواز ہفتے کے روز سے روس میں نہیں اترے گی۔ اس سے قبل روس نے مصر کے لیے اپنی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ اقدام شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے پرواز کرنے والے روسی طیارے کی تباہی اور اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے اشاروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :