ترکی، بم دھماکے اور شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 فوجی ہلاک، 11 کْرد باغی مارے گئے

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:49

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اورایک جھڑپ میں3 فوجی اور 11 کْرد باغی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کرد اکثریتی علاقے لیجہ میں 2 فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک فوجی عسکری گاڑی گشت کے دوران سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ رپورٹ کے مطابق وان صوبے میں کردباغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں میں 11 کرد باغی ہلاک اورایک فوجی بھی مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :