پیرس حملے ، انتہا پسند جماعت داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 11:37

پیرس حملے ، انتہا پسند جماعت داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) : خوشبوؤں کے شہر پیرس میں حملوں کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق شام اور عراق میں برسرِ پیکار انتہا پسند تنظیم داعش نے پیرس حملوں کی ذًہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ برس مارچ میں یورپ کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔ انتہا پسند جماعت داعش نے اپنے اعلان میں کہا کہ مستقبل میں روم ، لندن اور واشنگٹن پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر داعش کے حامیوں نے Parisisburning# کا استعمال کر کے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے. جبکہ ایک اور حامی کا کہنا تھا کہ پیرس نے عراق، مالی اور افریقہ میں مسلمانوں کو جلایا اور اب پیرس خود جل رہا ہے. واضح رہے کہ پیرس میں فٹبال میچ کے دوران دہشتگردوں نے مختلف مقامات پر 6 حلے کیے جن کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 افراد زخمی ہیں جن میں سے 80 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد پیرس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :