پیرس کے اسپتالوں میں‌ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 11:18

پیرس کے اسپتالوں میں‌ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015ء) : پیرس حملوں کے بعد پیرس کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے .

(جاری ہے)

جبکہ پیرس حملوں کے بعد آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنےا ور عوام کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے . غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس میں حملوں کے بعد سے 1500 اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دئے گئے ہیں. جبکہ فرانسیسی صدر کی ہدایت پر مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لے تمام سرحدیں بھی سیل کی جا چکی ہیں.

متعلقہ عنوان :