سلمان خان کا خاندان مجھے بیٹی کی طرح سمجھتا ہے‘کترینہ کیف

سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں اور یہ بات صرف فلمی صنعت میں ہی نہیں اس کے باہر بھی لوگ جانتے ہیں

ہفتہ 14 نومبر 2015 11:04

سلمان خان کا خاندان مجھے بیٹی کی طرح سمجھتا ہے‘کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اپنے سابقہ پریمی اور اداکار سلمان خان کے بارے میں کھلے عام بات کرنا ان کے موجودہ تعلق کے لیے قابل احترام بات نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف سے ایک شو کے دوران سلمان خان سے تعلق کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں اور یہ بات صرف فلمی صنعت میں ہی نہیں اس کے باہر بھی لوگ جانتے ہیں اور سلمان خان کا خاندان انہیں بیٹی کی طرح سمجھتا ہے۔

کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ تاہم میڈیا میں بار بار سلمان اور ان کے خاندان کے بارے میں بات کرنا ان کے موجودہ تعلق کے لیے ناقابل احترام ہوگا جس کی وجہ سے وہ اس سے گریز کرتی ہیں۔یاد رہے کہ کترینہ کیف کی اداکار رنبیر کپور سے تعلقات کی خبریں اکثر میڈیا میں چلتی رہتی ہیں۔اپنے موجودہ تعلق اور رنبیر سے شادی کے سوال پر کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ہمیشہ رہنے والے دوست ہیں۔

متعلقہ عنوان :