مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کا اسپتال پر دھاوا، مریضوں پر شدید تشدد، بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف نہتے کشمیریوں کا ہسپتال کے دروازے پر شدید احتجاج ، خواتین نے سینہ کوبی اور ماتم بھی کیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 00:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں اب اسپتال بھی بھارتی فوج کے عتاب سے محفوظ نہیں رہے، بھارتی فورسز نے سرینگر کے اسپتال پر دھاوا بول کر مریضوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورے پر احتجاج کے دوران غاصب فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاوٴن کا سلسلہ اسپتالوں تک جا پہنچا ہے۔ بے حس بھارتی فورسز نے سری نگر کے اسپتال میں گھس کر بستروں پر پڑے مریضوں کوبھی نہ بخشا۔ قابض فوج نے اسپتال کے عملے اور مریضوں کے لواحقین پر لاٹھی چارج کیا، بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف نہتے کشمیریوں نیاسپتال کے دروازے پر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر خواتین نے سینہ کوبی اور ماتم بھی کیا۔