دوسرا ون ڈے ، بولرز نے بھنور سے نکالا اور بلے بازوں نے ”نیا“ ہی ڈبو دی
محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 23:23
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2015ء) بولرز نے بھنور سے نکالا اور بلے بازوں نے ”نیا“ ہی ڈبو دی، انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 95 رنز سے بدترین شکست دیکر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ ڈیوڈ ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بابر اعظم صرف 6 گیندوں پر 4 رنز بنا سکے۔ دوسرے ون ڈے میں پروفیسر کے فارمولے کام نہ آ سکے اور بغیر رنز کے واپس پویلین جا بیھٹے ہیں۔ پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے افتخار احمد کو کمال نہ دکھا سکے اور پانچ رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔(جاری ہے)
پاکستان کی چوتھی وکٹ 46 رنز پر گری جب شعیب ملک 13 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ پانچویں وکٹ اس وقت گری جب اظہر علی 22 رنز بنا کر 50 کے مجموعی سکور پر آوٴٹ ہوئے۔
80 کے مجموعی اسکور پر چھٹی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب محمد رضوان 17 رنز پر عادل رشید کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔ پاکستان کے ساتویں آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی محمد انور علی تھے جو 23 رنز بنا کر وکس کی گیند پر آوٴٹ ہو گئے۔ انور علی کے بعد 163 رنز پر آٹھویں وکٹ گر گئی۔ آٹھویں آوٴٹ ہونیوالے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جو مجموعی اسکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کر سکے اور کیچ آوٴٹ ہو گئے۔ پوری ٹیم پینتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں 188 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے اوپننگ پارٹنر شپ توڑ دی۔ جیسن روئے اسکور بورڈ میں 54 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے اور وہاب ریاض کی گیند پر آوٴٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ کیرئر کی پہلی سنچری بنانے والے ایلکس ہیلز کی گری جو 109 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ آوٴٹ ہوئے۔ جو روٹ بھی 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 270 رنز پر گر گئی جب جوز بٹلر 11 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مورگ بھی اسکور بورڈ میں صرف 29 رنز کا اضافہ کر سکے اور محمد عرفان کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، محمد عرفان اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.