کوئٹہ،سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدچار کی زیر صدارت ایگریکلچر ونگ کے تمام ڈائریکٹرجنرلز کا اجلاس

جمعہ 13 نومبر 2015 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدچار کی زیر صدارت ایگریکلچر ونگ کے تمام ڈائریکٹرجنرلز کا ایک اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت توسیعی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گذشتہ ماہ کی پراگرس رپورٹ اور اگلے ماہ کے بارے میں پلان تیار کیاگیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے سختی سے ہدایت کی کہ صرف فارملیٹی پورا نہ کریں بلکہ کارکردگی کو یقینی بنائے تاکہ وہ نظر آئے تمام پروگرام واضح ہونا چاہئیں۔

کاشتکاروں کی بہتر رہنمائی کیلئے ہر ڈسٹرکٹ لیول پر کم از کم تین فیلڈ ڈے منعقد ہونا چاہئیں اور ہر فیلڈ ڈے میں علاقے کے فیلڈ اسسٹنٹ کی موجودگی لازمی ہونا چاہئے سیکرٹری زراعت نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی سب کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ ان کے نتائج سامنے آسکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں جو زرعی ادویات فروخت ہورہی ہیں ان پر چیک رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کاشتکاروں کو فراہم ہوسکیں اور جو بھی ڈیلر زرعی ادویات میں ملاوٹ میں ملوث پایاجائے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

اور اس کی دکان کو بروقت سیل کیا جائے ہر ماہ ڈسٹرکٹ لیول پر تمام زرعی عملہ جس میں اگریکلچر آفیسر اور فیلڈ اسسٹنٹ شامل ہے کے باقاعدگی سے اجلاس ہونا چاہئے اپنے وسائل میں رہ کر کاشتکاروں کی مدد کو یقینی بنایا جائے۔ تمام پروگرام شیڈول کے مطابق ہونا چاہئیں تمام زرعی عملہ کا ایریا ان کو معلوم ہونا چاہئے جس میں وہ اپنا ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے تمام ڈائریکٹر جنرل کوہدایت کی گئی کہ وہ عملہ کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں کہ واقعی زرعی عملہ اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔