پاکستان ،تاجکستان کا تجارتی حجم 50کروڑڈالرتک بڑھانے پراتفاق،فغان مفاہمتی عمل کی حمایت کے عزم کا اعادہ

تاجک صدر کے دوروزہ دورہ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری

جمعہ 13 نومبر 2015 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) تاجکستان اورپاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوجمہوری بنانے کیلئے اصلاحات پاکستان اورتاجکستان کے بزنس کونسل اورتوانائی بارے مشترکہ کمیشن کے اجلاسوں کے انعقاد،تجارتی حجم کو50کروڑڈالرتک بڑھانے پراتفاق ،افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کے عزم کااعادہ کیاہے ۔تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کے دوروزہ دورہ پاکستان کے اختتام پرجاری مشترکہ اعلامیے میں کہاگیاکہ پاکستان اورتاجکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوزیادہ جمہوری ،شفاف بنانے کیلئے اصلاحات پراتفاق کیا،دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم تین سال میں 50کروڑڈالرتک بڑھانے کے عزم کااعادہ ،اقتصادی تعاون کے فروغ کیلیئے مشترکہ وزارتی کمیشن کااجلاس جلدبلانے پرزوردیا،پاکستان اورتاجکستان نے بزنس کونسل کے باقاعدہ اجلاسوں کے انعقادپراتفاق کیاہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے کاسا1000منصوبے پرکام کی رفتارپراطمینان کااظہارکرتے ہوئے توانائی کے بارے میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے جلدانعقادپراتفاق کیا،پاکستان اورتاجکستان نے سہہ فریقی ٹرانزٹ معاہدے کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کاعزم بھی دہرایا،صدرامام علی رحمان نے تاجکستان کی ائیرلائن کوپاکستان سے پروازوں کی اجازت کاخیرمقدم کیا،دونوں ممالک نے افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کے عزم کابھی اعادہ کیا

متعلقہ عنوان :