وفاقی دارالحکومت میں چوری، دھوکہ دہی اور زمین کے لین دین کے متعددواقعات ، شہری لاکھوں سے محروم ، مقدمات درج

جمعہ 13 نومبر 2015 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری، دھوکہ دہی اور زمین کے لین دین کے متعددمقدمات شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تھانہ آبپارہ کی حدود میں مدعی نعیم اختر کو ملزم شاہنواز کو قرض واپسی کیلئے مدعی کو 27 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈ آنر ہو گیا، ملزم نے چیک پر ہندسوں میں رقم 27لاکھ روپے جبکہ انگریزی میں 27ہزار روپے تحریر کئے جبکہ تھانہ آبپارہ ہی کی حدود میں مدعی طارق عزیز کے گھر مدعی کے سسر عمر یعقوب ،ساس گڈو، سالہ حافظ عادل ،سالی عائشہ اور شمائلہ شازیہ نے گھر میں آ کر مدعی کی والدہ کو مارا پیٹا اور نقدی، زیورات، موبائل فون بھی اٹھا کر لے گئے اور جاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں مقدمہ مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ دوسری طرف تھانہ وویمن ساہ سکینہ بی بی کی بیٹی کو ملزم محمد یوسف اور تین نا معلوم افراد نے بد اخلاقی کی خاطر اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے بعد ازاں ان ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ کوہسار کی حدود میں مدعی محمد زاہد کو ملزم ڈاکٹر شرجیل احمد قاضی نے کاروباری لین دین میں مدعی کو آٹھ لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، بعد ازاں ڈاکٹر شرجیل احمد قاضی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ مارگلہ کی حدود میں ایس آئی اظہر محمود نے ملزم فردوس سے ہنڈا سوکس کار نمبر K-45ملتان ماڈل 1995 مالیتی دس لاکھ روپے زیر دفعہ 550 قبضہ میں لے کر لیبارٹری کروانے پر درست پائی جبکہ رجسٹریشن بک متعلقہ ای ٹی او سے چیک کروانے پر جعلی پائی گئی، تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں مدعی محمد اشرف کو ملزم نثار احمد اور پانچ نامزد ملزمان نے مکان کے سلسلہ میں مدعی کو ملزم نثار احمد، سرفاز، رشید خان، شازیہ بی بی، مقصودہ بیگم اور نسیم بی بی نے 45لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، بعد ازاں تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ آئی نائن کی حدود میں مدعی ایس آئی محمد اکرم نے ملزم نبیل آصف سے جسمانی ریمانڈ لے کر ریفل اور تیس بور پسٹل برآمد کروالیا، جبکہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں ہی مدعی سید نمراﷲ شاہ کے گھر ملزمان جلیل الرحمان معہ بھائی حبیب الرحمان اور ان کے بیٹوں کے ہمرارہ تین چار نامعلوم افراد تھے نے مل کر مدعی کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ پر حملہ کر دیا، ملزمان کے پاس ریفل اور دوسرے ہتھیار بھی موجود تھے، جس پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں شیخ محمد قیصر کے گھر میں نا معلوم چور گھر کے سامنے کھڑی ایف ایکس ٹیکسی نمبر STC-107 مالیسی ایک لاکھ بیس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے بعد ازاں نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں مدعی مسماۃ مونیا وحید کو ملزم افضل اقبال سے رقم کے لین دین میں مدعیہ کو ملزم نے ایک لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا جس کا مقدمہ تھانہ لوہی بھیر نے درج کر لیا جبکہ تھانہ لوہی بھیر ہی کے علاقے میں مدعی امتیاز احمد کو نامعلوم ملزمان نے دوران خریداری کیش اینڈ کیری پر جیب سے موبائل فون مالیتی پندرہ ہزار روپے نکال کر لے گئے، جس پر تھانہ لوہی بھیر کی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔