روسی صدر 23 نومبر کو ایران جائیں گے،2007 کے بعد سے کسی بھی روسی سربراہ کا یہ پہلا دورہ ہو گا

ایران کے دورے میں پیوٹن گیس برآمد کرنے والوں ملکوں کے فورم میں شرکت کریں گے

جمعہ 13 نومبر 2015 23:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹین 23 نومبر کو ایران کے دورے پر آئیں گے،2007 کے بعد سے کسی بھی روسی صدر کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرملین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹین 23 نومبر کو ایران کے دورے پر آئیں گے۔

(جاری ہے)

دو ہزار سات کے بعد سے کسی بھی روسی صدر کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

اعلان کے مطابق ایران کے دورے میں پیوٹین گیس برآمد کرنے والوں ملکوں کے فورم میں شرکت کریں گے۔ مغربی دنیا اور امریکا کے ساتھ نیوکلیئر معاملات کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے تک پہنچنے میں ماسکو نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔نیز ماسکو، تہران کو جدید ترقی یافتہ میزائل سسٹم فروخت کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :