بھارتی وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کوتحفے پیش کیے

تحائف میں لکڑی، سنگ مرمر اور چاندی سے تیار دو بک اینڈ اور پہلی جنگ عظیم کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے بھجوائے گئے خطوط پر مبنی ایک کتا ب شامل ہے

جمعہ 13 نومبر 2015 23:14

لندن/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو لکڑی، سنگ مرمر اور چاندی سے تیار دو بک اینڈ تحفہ میں پیش کئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو لکڑی، سنگ مرمر اور چاندی سے تیار دو بک اینڈ اور پہلی جنگ عظیم کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے بھجوائے گئے خطوط پر مبنی ایک کتا ب بھی پیش کی ۔

ان دونوں بک اینڈ کے درمیان چاندی کی ایک گھنٹی لگی ہے۔اس پر بھگوت گیتا کا ایک اشلوک درج ہے جس کا انگریزی ترجمہ بھی درج ہے۔بھارتی وزیراعظم نے برطانوی ملکہ الزبتھ کے ظہرانے میں بھی شرکت کی اور ان سے ملاقات کی جس کے بعد مودی کو خصوصی طورپر شاہی نوادرات بھی دکھائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :