افواجِ پاکستان کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ملکی سا لمیت اور استحکام کو مضبوط تر بنارہے ہیں،حکمران پاکستانی عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں اور سب ٹھیک ہے کا رٹا لگاتے نظر آتے ہیں، حیدر آباد تعمیر وترقی کی بجائے کھنڈرات کا نقشہ بنا ہوا ہے ،20سالوں میں حیدر آباد کی تعمیرو ترقی کیلئے جو فنڈز ملے وہ کرپشن کی نظر ہوگئے ،عوام ووٹ کی طاقت سے ان قوتوں کو پیچھے دھکیل دیں جنہوں نے ہوادان کے شہر کو 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے

سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کاتقریب سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 23:14

کراچی /حیدر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حیدر آباد تعمیر وترقی کی بجائے آج کھنڈرات کا نقشہ بنا ہوا ہے ،سڑکیں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ناقص نظام سیوریج کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہے ،حیدر آباد کی تباہ حالی کے ذمہ دار اپنے آپ کو حیدر آباد کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں ،20سالوں میں حیدر آباد کی تعمیرو ترقی کیلئے جو فنڈز ملے وہ کرپشن کی نظر ہوگئے ،19نومبر کو عوام اپنی سوچ اور منشاء کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں ،عوام ووٹ کی طاقت سے ان قوتوں کو پیچھے دھکیل دیں جنہوں نے ہوادان کے شہر کو 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے ،پاکستان سنی تحریک کے نامزدامیدوار ٹیبل لیمپ کے نشان کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں عوام ایک دفعہ ان پر اعتماد کریں تاکہ حیدرآباد جو ہوادانوں کا شہر ہے ترقی کی طرف گامزن ہوسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام پھلیلی ٹانگہ اسٹینڈ سے مضبوط پاکستان ، خوشحال حیدر آباد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عظیم الشان ریلی حیدر آباد کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی لطیف آباد نمبر12میں اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں سندھ کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی ،صوبائی رہنما خالدحسن عطاری حیدرآباد کے ضلعی کنوینر عمران سہروردی علماء کرام اور شہر کے معززین نے شرکت کی ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکمران صرف دعوے کرتے نظر آتے ہیں عملی اقدامات نظر نہیں آتے ، سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور 60 ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں سے سودے بازی کرنے والوں کے احتساب کا دن آچکا ہے ۔

دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے حکمراں مصلحت پسندی چھوڑ کر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر یں۔ آئی ایس پی آر کا بیان حق و صداقت پر مبنی ہے حکمران اب ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپناقبلہ درست کرلیں ۔افواجِ پاکستان کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کی پاکستانی عوام زبان کھینچ لینگے۔افواجِ پاکستان کے جوان اپنی جانوں کے نظرانے دیکر ملکی سا لمیت اور استحکام کو مضبوطط تر بنارہے ہیں ۔

حکمراں کرپشن کر کے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں اداروں میں کرپشن کا بازار گرم ہے ۔حکمراں کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں کرپشن نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔حکمران پاکستانی عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں اور سب ٹھیک ہے کا رٹا لگاتے نظر آتے ہیں ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں ۔حکمران اپنے اختیارات و حدود سے تجاوز کرتے نظر آتے ہیں ۔

بلدیاتی الیکشن میں تم وہاں ہم یہاں کی پالیسی پر عملد در آمد جاری ہے بلدیاتی الیکشن صاف و شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اختیارات کے ساتھ فوج و رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں خیرپور میں بے گناہوں کے خون سے سڑکیں رنگین کردی گئی اور سندھ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں سندھ حکومت کی سر پرستی میں دھاندلی پروگرام تشکیل دیا جاچکا ہے دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم نظر آرہے ہیں ٹھپہ مافیہ عوامی ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے تیار ہے سندھ حکومت خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے ۔

حکمراں اپنا احتساب خود کرلے ورنہ عوام ان کا احتساب کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ۔الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے فوج اور رینجرز پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر تعینات کئے جائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو شفاف الیکشن کا انعقاد سوالیہ نشان بن کر رہ جائے گا ۔ریلی میں موجود کارکنان پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے ۔ریلی رشی گھاٹ ، پنجرہ پول ، اسلام آباد چوک ، امریکن کوارٹر اور لطیف آباد نمبر 08,11,10 سے ہوتی ہوئی لطیف آباد 12 نمبر پر اختتام پزیر ہوئی ۔سربراہ پاکستان سنی تحریک نے ریلی کے اختتام پر افواجِ پاکستان کے شہداء اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے بے گناہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور شہدائے پاکستانیوں کے لئے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :